ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میونسپالٹی کی جانب سے  غیر قانونی فلکس اور بیانرس کو نکالا گیا

بھٹکل میونسپالٹی کی جانب سے  غیر قانونی فلکس اور بیانرس کو نکالا گیا

Tue, 01 Jan 2019 21:20:00    S.O. News Service

بھٹکل:یکم جنوری  (ایس او نیوز) بھٹکل میونسپالٹی چیف آفیسر کی طرف سےجاری کردہ حکم نامےکےتحت بلدیہ عملے نے پیر کو  شہری حددو میں کئی مقامات پر لگائے گئےغیر قانونی فلکس اور بیانرس کو نکال باہر کیا۔

شہری حدود کے امین الدین روڈ، بندرروڈ، نوائط کالونی ، قومی شاہراہ کنارے سمیت بہت سارے جگہوں پر مدت ختم ہونے پر بھی  فلکس اور بیانرس ایسے ہی موجود تھے۔ اس سلسلے میں چیف آفیسر نے اپنے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مدت ختم ہوئے اور غیر قانونی طورپر لگائے گئے فلکس اور بیانر س کو ہٹائیں۔ پیر کو ہٹائے گئے کئی فلکس اور بیانرس کو بلدیہ اپنی تحویل میں لیا بتایاگیا ہے کہ یہ کارروائی مزید جاری رہے گی۔

IMG-20181231-WA0024.jpg

اس سلسلےمیں چیف آفیسر دیوراج نے بتایا کہ گزشتہ تین چار دنوں سے فلکس اور بیانر نکالنے کا کام جاری ہے، فلکس اور بیانرس کے مالکان کو کئی مرتبہ نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں نکالنے کوکہاگیا تھالیکن متعلقہ مالکان نے انہیں نہیں نکالاتو عملے کی طرف سے اس کو نکالاجارہاہے۔ آئندہ دنوں میں اسی طرح غیر قانونی طورپر فلکس اور بیانر نہیں  نکالے گئے تو جرمانہ عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی۔  تحصیل افسر دیانند دیسائی ، ٹیکس وصولی اور دیگر عملہ آر ایس الویکر، لوئس ڈیسوزا، گریش گنگا، کرن نائک وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔


Share: